ڈنمارک اور ہالینڈ سے یوکرین کو ایف-16 طیاروں کی فراہمی پر روس برہم

کیف: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی محنت رنگ لے آئی اور بالآخر روس کے خلاف جنگ میں انھیں ایف-16 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی جس پر روس نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر زیلنسکی جنگ کے آغاز سے ہی یورپی ممالک سے روس کے خلاف محاذ میں فتح کے لیے ایف-16 طیارے اور طیارہ شکن فضائی دفاعی سسٹم کی فراہمی کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔امریکا اور برطانیہ کے صدور سے ملاقاتوں، یورپی یونین سے خطاب اور عالمی قوتوں کے مختلف فورمز میں مطالبے کو دہرانے کے باوجود طویل خاموشی یوکرین کا منہ چڑا رہی تھی۔تاہم اب ڈنمارک اور ہالینڈ نے یوکرین کو ایف 16 جنگی طیارے فراہم کرنے کا اعلان کرکے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے شکوؤں کو دور کردیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow