کولیسٹرول صحت کیلئے اتنا بھی خطرناک نہیں

کولیسٹرول ہمارے خلیوں کی جھلیوں کا ایک لازمی جزو ہے۔ لہٰذا کولیسٹرول کے خطرات سے قطع نظر، یہ زندگی کے لیے بہت ضروری بھی ہے۔تاہم جب خون میں اس کی مقدار زیادہ ہوجائے تو یہ دل کی بیماری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اعداد و شمار کے مطابق کولیسٹرول کی بڑھتی سطح سے ہر سال تقریباً 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کولیسٹرول کی ضرورت اور خطرے کے درمیان باریک سی لکیر کو دیکھتے ہوئے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ کولیسٹرول سے متعلق ہمارے معاشرے میں غلط معلومات بھی عام ہیں۔ جن کے بارے میں درج ذیل کچھ نکات پیش کیے جائیں گے۔1) تمام کولیسٹرول کی اقسام ضرررساں ہیںہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین (HDL) کو دوسرے الفاظ میں گُڈ کولیسٹرول (اچھی چکنائی) بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ کولیسٹرول کو جگر میں واپس لے جاتا ہے۔ ایک بار وہاں پہنچنے کے بعد، کولیسٹرول کو جسم سے خارج کر دیا جاتا ہے جس سے قلبی خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

2) صحت مند وزن میں زیادہ کولیسٹرول نہیں کھا سکتے

3) ہائی کولیسٹرول والا کھانا کھانے سے منفی علامات ظاہر ہونگی

4) زیادہ کولیسٹرول والی غذا کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہوجائے گی

5) ہر ایک کو ایک ہی کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھنے کی ضرورت ہے

ہر شخص میں کولیسٹرول کی سطح کا ہدف مختلف ہوتا ہے کیونکہ کولیسٹرول کی سطح اس بات پر مبنی ہوتی ہے کہ آیا آپ کو ماضی میں بعض بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج کی تاریخ تو نہیں یا آپ کو ان مسائل کا خطرہ تو نہیں جو عمر جیسے عوامل پر مبنی ہوتے ہیں اور آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مرض تو نہیں وغیرہ۔

6) صرف مردوں کو کولیسٹرول کی سطح کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت ہے

7) کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا

اپنے کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے دوائیں لینے کے علاوہ آپ صحت مند وزن کو برقرار رکھنے، مناسب غذائیں کھانے، ورزش کرنے اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کرکے آپ اپنے کولیسٹرول کی سطح کو آسانی سے صحت بخش سطح پر برقرار رکھ سکتے ہیں۔

8) 40 سال سے کم عمر میں کولیسٹرول کی سطح چیک کروانے کی ضرورت نہیں ہے

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow