پاکستان رینجرز نے دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا

 راولپنڈی: پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 29 جولائی سے 3 اگست تک دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، گرفتار بھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ اور وشال سنگھ شامل ہیں جبکہ جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا۔گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر پاکستانی قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے، بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں۔ توقع رکھتے ہیں کے بی ایس ایف بارڈر پر نگرانی کا نظام مؤثر اور اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرے گی۔واضح رہے کہ انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار نے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے سیز فائر خلاف ورزیوں اور دراندازی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی فوج نے 3 سال سے جاری سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 60 سالہ غیاث کو شہید کر دیا تھا۔ہندوستان ماضی میں بھی پاکستان میں اسمگلنگ اور دہشتگردوں کی پشت پناہی میں ملوث رہا ہے۔تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، اسمگلنگ اور دراندازی میں اضافہ مودی سرکار کی طرف سے جنگ کا ماحول بنا کر 2024 کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔ جعلی سرجیکل اسٹرائیک، پلوامہ ڈرامہ اور اڑی حملہ مودی کی طرف سے انتخابی اسٹنٹ تھے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow