صرف گوری، نیلی آنکھوں والی ایئرہوسٹس کی بھرتیاں، امریکی ایئرلائنز پر مقدمہ دائر

لاس اینجیلس: امریکا کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بیس بال گیم کے کھلاڑیوں کیلئے مخصوص چارٹرڈ یونائیٹڈ ایئر لائنز صرف نوجوان گوری رنگت والی لڑکیوں کو بطور ایئر ہوسٹس بھرتی کررہی ہے جو کہ دوسری قوموں کے ساتھ نسلی تعصب کی علامت ہے۔لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز کی دو ایئر ہوسٹس نے ایئرلائن کیخلاف ایک مقدمے میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں لاس اینجلس ڈوجرز بیس بال ٹیم کے لیے چارٹر فلائٹس پر کام کرنے کے لیے پاس کیا گیا تھا لیکن چارٹرڈ فلائٹ مخصوص خصوصیات والی لڑکیوں کو بھرتی کرتی ہے جو کہ نوجوان، گوری، پتلی، سنہرے بالوں والی اور نیلی آنکھوں والی ہونی چاہیے۔درخواست گزار خواتین ڈان ٹوڈ (عمر 50) اور ڈاربی کوئزڈا (عمر 44) نے دعویٰ کیا کہ انہیں نظرانداز کیا گیا اور بعد میں انہیں خارج کر دیا گیا کیونکہ وہ نوجوان اور پتلی نہیں تھیں۔دونوں خواتین نے یونائیٹڈ کی چارٹر پروازوں کے عملے کیخلاف نسل، قومیت، مذہب اور عمر کی بنیاد پر ہراساں کرنے اور/یا امتیازی سلوک کا الزام لگایا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow