ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا، پاکستان کا سیمی فائنل میں جانا مزید مشکل

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 389 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رنز بناسکا۔آسٹریلیا کی جیت کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں تقریباً ختم ہوگئی ہیں کیونکہ اب آسٹریلیا کے اگلے تین میچز نسبتاً کمزور ٹیموں کے ساتھ ہیں جن میں بنگلادیش، افغانستان اور انگلینڈ شامل ہیں۔میچ کے بعد آسٹریلیا اور اور نیوزی لینڈ دونوں کے پوائنٹس آٹھ، آٹھ ہوگئے۔ رن ریٹ بہتر ہونے کے باعث نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا اور نیوز لینڈ چھ، چھ میچز کھیل چکے ہیں جس میں سے دونوں ٹیموں کو دو، دو میچز میں شکست اور چار میں کامیابی ملی ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow