ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ مہنگائی کی شرح 38.28 فیصد رہی، 17 ہزار تا 22ہزار ماہانہ آمدنی والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر رہا جسے کے لیے کیلئے مہنگائی کی شرح 39.86فی صد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں 0.35 فیصد، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 6.28 فیصد، انڈے کی قیمت میں 3.48 فیصد، لہسن کی فی کلو گرام قیمت میں 1.04 فیصد، چائے 0.73 فیصد، نمک2.75 فیصد، ایل پی جی0.31 فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں 8.59 فیصد اضافہ ہوا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow