[carousel-horizontal-posts-content-slider]

عرب مانیٹری فنڈ اور اسٹیٹ بینک کے مابین ایم او یو طے پا گیا

کراچی: ترسیلات زر میں سہولت کے لیے عرب مانیٹری فنڈ اور اسٹیٹ بینک کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ڈائریکٹر جنرل چیئرمین آف دی بورڈ آف ڈائریکٹرز عرب مانیٹری فنڈ (اے ایم ایف) ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبداللہ الحامدی اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے اے ایم ایف کے زیر اہتمام ابوظہبی میں ایک تقریب میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔مفاہمت کی یادداشت کا مقصد سرحد پار ادائیگی کے نظام ’بونا‘، جسے اے ایم ایف کی زیر ملکیت عرب علاقائی ادائیگی کی کلیئرنگ اور تصفیے کی تنظیم ’اے آر پی سی ایس او‘ چلاتی ہے، اور پاکستان کے فوری ادائیگی کے نظام ’راست‘ کے درمیان تعاون کا فریم ورک قائم کرنا ہے۔’راست‘ اور ’بونا‘ کو اس لیے منسلک کیا جارہا ہے کہ عرب خطے اور پاکستان کے درمیان ترسیلات زر کی منتقلی باضابطہ چینلز سے آسانی سے ہوسکے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow