[carousel-horizontal-posts-content-slider]

کراچی میں 15 ارب روپے کی پانی چوری پکڑی گئی

کراچی: پاکستان رینجرز اور واٹر کارپوریشن نے مشترکہ کاروائی کرکے کراچی میں چند سالوں کے دوران 15 ارب روپے کا پانی چوری کرنے کی بڑی واردات کے قصے کا مکمل خاتمہ کردیا۔واٹر بورڈ کارپوریشن حکام کے مطابق ہالیجی کنڈیوٹ کی 54 انچ کی لائن سے لانڈھی لیبر اسکوائر کے نزدیک 18 فٹ گہری اور 200 فٹ لمبی سرنگ بنا کر شہریوں کے حصے کا یومیہ 2 ملین گیلن پانی چوری کیا جا رہا تھا۔پانی چوری کے لیے ٹینک میں پائپ لائن ڈھائی سے تین سو فٹ گہرائی میں بنائی گئی تھی۔ حکام کے مطابق پانی کی چوری ایک آر او پلانٹ کی آڑ میں کی جارہی تھی جبکہ لاکھوں گیلن پانی اسٹور کرنے کے لیے ایک کمرے کے نیچے تین بڑے ٹینک بنائے ہوئے تھے جن کا مکمل خاتمہ کیا گیا ہے، کامیاب کارروائی چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی سربراہی میں کی گئی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow