[carousel-horizontal-posts-content-slider]

منال خان کے بیٹے کی پہلی تصویر وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرم کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یکم نومبر 2023 کی صبح دس بج کر 48 منٹ پر منال خان اور احسن محسن اکرم کے ہاں پہلے بیٹے ’حسن اکرم‘ کی پیدائش ہوئی، یہ خوشخبری اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو سُنائی۔مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے منال، احسن محسن کو مبارکباد پیش کی اور ننھے مہمان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تاہم، اب منال خان کی جڑواں بہن ایمن خان نے حسن اکرم کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی ہے۔ایمن خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُنہوں نے منال خان کے بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے اور ساتھ ہی چند غبارے بھی پکڑے ہوئے ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow