[carousel-horizontal-posts-content-slider]

ضرورت یہ ہے کہ پاکستان سب کا لاڈلا ہو، کوئی سیاسی جماعت لاڈلی نہ ہو، خواجہ آصف

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ آنا خوش آئند ہے، مسلم لیگ ن الیکشن کیلیے تیار ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم انتخابات کے لیے بالکل تیار ہیں، یہ خوش آئند کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن نے تاریخیں بتائیں، الیکشن کمیشن اور صدر ایک ہی پیج پر ہیں ، کوئی کنفیوژن یا رکاوٹ تھی بھی تو وہ بھی دور ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدرپاکستان عارف علوی اور الیکشن کمیشن میں انتخابات کی تاریخ طے ہو گئی ہے کل سپریم کورٹ میں جا کر انتخابات کے معاملے پر مہر ثبت ہو جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی تینوں تاریخیں ٹھیک تھیں ۔پہلے تاریخ کا رولا تھا اب یہ رولا ہے کہ تاریخ دینی کس نے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں الیکشن کے حوالے سے سوالات اٹھتے رہے ،قوم کے لیے نادر موقع ہے کہ نیا آغاز کریں اور الیکشن صاف و شفاف کرانے کے بعد مسائل کا حل ڈھونڈیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow