[carousel-horizontal-posts-content-slider]

آئی ایم ایف وفد 70 کروڑ ڈالر قسط پر مذاکرات کیلیے کل پاکستان آئیگا

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلیے مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونگے، جس کیلیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 2 نومبر سے پاکستان آئے گا اور پہلی سہہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ذرائع کے مطابق جائزہ مشن کی قیادت ناتھن پورٹر کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزے کیلیے پاکستان کی معاشی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی تیاریاں حتمی مراحلے میں داخل ہوچکی ہیں اور پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اسٹرکچرل اہداف حاصل کرلیے ہیں اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یہ اہم ترین شرط بھی پوری کردی گئی ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow