گریناڈا: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ روزانہ 2700 قدم چلنے سے کم عمری میں موت واقع ہونے یا دل کے دورے یا فالج کے امکانات کو کم ہوجاتے ہیں۔اسپین کی یونیورسٹی آف گریناڈا (غرناطہ) کے محققین کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں 12 بین الاقوامی مطالعوں کا جائزہ لیا گیا جن میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کے روزانہ چلے جانے والے قدموں کا کسی بھی سبب ہونے والی موت پر پڑنے والے اثر کا معائنہ کیا گیا۔جرنل آف دی امیریکن کالج آف کارڈیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ وہ شرکاء جو روزانہ 2517 قدم چلتے تھے ان کی قبل از وقت موت کے امکانات 2000 قدم چلانے والوں کی نسبت آٹھ فی صد کم تھے۔ جبکہ 2735 قدم چلنے والے افراد کی قلبی مرض کےسبب واقع ہونے والی موت کے امکانات 11 فی صد کم تھے۔
Latest Posts