ایمازون نے اپنی شپمنٹ کے لیے استعمال کیے جانے والے پلاسٹک ببل میلر اور ایئر پلو کو تَرک کرنے کے وعدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے دوبارہ قابلِ استعمال کاغذ کی پیکجنگ متعارف کرا دی۔کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر یوکلِڈ میں جدید پیکجنگ مشین کی حامل ایک فیسلٹی تیار کی ہے جو خودبخود اشیاء کو خاص ڈبوں میں بند کرسکتی ہے (چھوٹی اشیاء کو کاغذ کے بنے میلر میں لپیٹ سکتی ہے) اور ڈبے کے اندر پلاسٹک کے فلر کے بجائے کاغذ کے فلر بھر سکتی ہے۔ایمازون کی جانب سے غیر پلاسٹک مواد کی جانب منتقلی جولائی میں پلاسٹک میلرز کے خاتمے کے حوالے سے کیے جانے والے وعدے کے بعد عمل میں آئی ہے۔
Latest Posts