[carousel-horizontal-posts-content-slider]

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا پولیس کیمپ پر جدید ہتھیاراور دستی بم سے حملہ

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے پولیس کیمپ پر جدید ہتھیار اور دستی بم سے حملہ کردیا جس میں ایک اہلکار کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ٹول پلازہ کے قریب پولیس کیمپ کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے جدید ترین ہتھیاروں سے حملہ کیا جبکہ حملے میں دستی بم بھی استعمال کیے گئے۔پولیس کے مطابق حملے میں پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ پولیس کیمپ میں 15 سے 20 پولیس اہلکار موجود تھے، پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جبکہ تھانوں سے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔علاوہ ازیں مسافروں کو یارک ٹول پلازہ کی طرف سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow