[carousel-horizontal-posts-content-slider]

رواں ہفتے ڈالر کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی

کراچی: بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور گھبراہٹ میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے 4ہفتوں بعد گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، ہفتہ وار کاروبار کے وسط میں 28روز بعد ڈالر کی قدر میں یکدم بڑے اضافے کے بعد باقی ماندہ 3روزہ سیشنز میں محدود پیمانے پر تنزلی ہوئی۔ڈالر کی قدر میں اچانک بڑے اضافے سے مارکیٹ میں گھبراہٹ پیدا ہوگئی کیونکہ حکومت کو یورو بانڈز، سکوک پر منافع کی ادائیگیاں کرنی تھیں جس سے ڈالر کا انٹربینک ریٹ 280روپے سے تجاوز کر گیا تھا تاہم حکومت کے انتظامی اقدامات کے بعد سے ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 28.30 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔چار ہفتے کے وقفے کے بعد گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 0.42 فیصد کمزور ہوا اور ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن ریٹ کے درمیان 0.61فیصد کا فرق رہ گیا، عمومی طور پر ڈالر کی فروخت برقرار رہنے سے سپلائی بہتر رہی، ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 278روپے اور اوپن ریٹ 280 روپے سے تجاوز کرگئے

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow