[carousel-horizontal-posts-content-slider]

پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے مہنگائی کو بریک لگ گئے

کراچی: پیٹرول کی قیمت میں کمی اور روپیہ مستحکم ہونے سے طوفانی رفتار سے بڑھتی مہنگائی کو بھی بریک لگ گئی، اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، پیک شدہ اشیا فروخت کرنیو الی ملٹی نیشنل کمپنیاں عوام کو ریلیف دینے پر تیار نہیں، پیک شدہ آئٹمز کی قیمت جوں کی توں برقرار ہے، ہول سیل سطح پر چینی، آٹا، گھی تیل، چینی، دالوں اور چاول کی قیمت یومیہ بنیادوں پر کم ہونے لگی۔تاہم خوردہ سطح پر منافع خوری کا رجحان برقرار ہے، کراچی ہول سیل گراسرز گروپ کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، روپے کی قدر میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اداروں کے کریک ڈاؤن سے اشیاء خورونوش کی قیمتیں تیزی سے کم ہورہی ہیں، تاہم، انتظامی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow